شانگلہ(مانند نیوز)سرکاری سکولوں میں ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کیلئے بڑی پریشانی،سرکاری سکولوں میں بائیو میٹرک مشین (ای ایم آئی ایس ڈیوائس) متعارف کرانے کے لیے اقدامات شروع کرنا تیز کر دیا گیا ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں حاضری کے لیے بائیو میٹرک لگایا جائے گا جس میں چہرے کی شناخت، دن میں دو بار انٹری اور سکول سے جاتے وقت انگلیوں کے نشان لگانا سمیت اساتذہ کی آئی ڈی کی شناخت کی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام نے بے خبر ہوتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہیں تا ہم شانگلہ جیسے دور و افتادہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہیں کہ سکولوں میں بائیومیٹرک مشین (ای ایم آئی ایس ڈیوائس) لگانا انتہائی ضروری ہیں تاکہ ان بالائی علاقوں کے سرکاری سکولوں میں ڈیوٹی پر نہ جانے والے اساتذہ کی شناخت ہو سکیں۔سرکاری اسکولوں میں بائیو میٹرک لگانی کے حوالے سے بیشتر ماہر تعلیمات کہتے ہیں کہ آب یونینز کے لیے ایک نیا ایشو شروع ہو گئے اور اس پر بھی ہڑتالیں اور مظاہرے احتجاج ہوں گے کیوں کے بیشتر یونین کے عہدداران اور کارندے سکولوں کے بجائے سرکاری دفاتر میں ہوتے ہیں اور وہ اپنے اپ کو تمام قوانین اور ڈیوٹیز سے بالا سمجھتے ہیں۔زیادہ تر سرکاری سکولوں میں بائیو میٹرک لگانے سے ان مافیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور ایسے اقدام سے سرکاری سکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی شناخت اور ان کو سزائے بھی دی جا سکتی گی ایسے اقدام فوری طور پر ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے