شانگلہ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے شانگلہ سے تعلق رکھتے والے سکندر شہزاد ایڈوکیٹ کو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا۔سکندر شہزاد ایڈوکیٹ (فرزند مرحوم متوکل خان ایڈوکیٹ) کی بطور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزدگی کی متفقہ منظوری صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں دے دی گئی۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے سکندر شہزاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اپنے والد متوکل خان ایڈوکیٹ (مرحوم) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سکندر شہزاد عوامی نیشنل پارٹی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔یاد رہے کہ متوکل خان ایڈوکیٹ چھٹارمضان المبارک7مارچ کو شانگلہ کے علاقے رانیال سانگڑی میں ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے وہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تھے جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے ان کے فرزند اور سیاسی جان نشین سکندر شہزاد ایڈوکیٹ کو ان کی پر تعیناتی کی منظوری دی۔گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے سوشل میڈیا پیجز پر خبر وائرل ہونے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،شخصیات اور تنظیموں نے شہید متوکل خان ایڈوکیٹ کے فرزند سکندر شہزاد کی بطور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے والد شہید متوکل خان کی نقش قدم پر چل کر اپنے علاقے کے موثر آواز بنے گا اور عوامی خدمت کرے گا ان کے والد شہید متوکل خان ایڈوکیٹ کا شمار شانگلہ کے ان سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا جو انہوں نے ہمیشہ شانگلہ کی ہر مسئلے کا موثر آواز بن کر دفاع کیا اور اپنی اخری حد تک شانگلہ کے مظلوم اور بے وس لوگوں کی خدمت کی اور ان کا آواز بنا رہا اور اسی جذبے کے ساتھ وہ حادثے کے شکار ہوتے ہوئے شہید ہو گیا۔۔