اسلام آباد (مانند نیوز)بلوم برگ پر پاکستان سے متعلق شائع ہونے والے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

بلوم برگ کے ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ستمبر میں معیاد پوری کرنے والے 50 کروڑ بانڈ کی ادائیگی زرِمبادلہ ذخائر سے کر لے گی، پاکستان اپنے قرض ادائیگیوں کا انتظام کر لے گا۔

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 26 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں سے حکومت 16 ارب ڈالرز رول اوور کرے گی اور بقایا 10 میں سے اکثر ادا کر چکی ہے۔

پاکستان کو قرض کے معاملے پر بلوم برگ کا آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ

بلوم برگ پر شائع ریسرچ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خام تیل قیمت سے درآمدی بل اور کمزور برآمدی محصولات سے زرِ مبادلہ کی کمی کو کسی حد تک پورا کرے گا۔

ریسرچ نوٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارکلیز پاکستان کی اوور ویٹ ریٹنگ کو برقرار رکھتا ہے، پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس رہنے کے اندازے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے