اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ کہتے اور سمجھتے ہیں کہ جنگ ہونے والی ہے۔

امرجیت سنگھ دولت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ سب سے آخری اور سب سے برا آپشن ہے، پہلگام حملہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا۔

امرجیت سنگھ دولت نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات بات چیت سے حل ہونے کی توقع ہے۔

پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری

را کے سابق سربراہ نے کہا کہ ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کچھ ماحول خراب ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ماحول بہتر کرنے کے اور بھی طریقے ہوتے ہیں جیسا کہ بیک چینل بات چیت۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ بات نہ بھی کرنا چاہیں تو آپ کی طرف سے سعودی عرب، ایران یا یو اے ای میں سے کوئی یہ ضرور کہے گا کہ ہم آپ کی جانب سے بات کر لیتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے