اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی عازمینِ حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ترکیے سے بھی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سیزن میں ترکیہ سے عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز بدھ کو مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔

عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری

سعودی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر مقامی حکام تربیت یافتہ ہیں جو متعدد زبانوں میں روانی رکھتے ہیں، عملہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے عازمینِ حج کی آمد اور دیگر معاملات کو آسان بنا رہا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی خدمت کے لیے 6 اہم ایئرپورٹس مختص کیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے