اسلام آباد (مانند نیوز)شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
کورنگی، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، باپ، ماموں اور چھوٹے بھائی کو زخمی کر دیا
پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔