اسلام آباد (مانند نیوز) دبئی پولیس نے ایک منظم بھکاری گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 41 افراد کو گرفتار کر لیا جو ہوٹل میں قیام پذیر تھے اور بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

اس کارروائی کے دوران پولیس نے 60,000 درہم سے زائد رقم برآمد کی جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افراد عرب ممالک سے وزٹ ویزوں پر متحدہ عرب امارات آئے تھے اور دبئی کے مختلف علاقوں میں دعا کی مالائیں اور دیگر مذہبی اشیاء فروخت کرتے ہوئے بھیک مانگ رہے تھے۔

یہ کارروائی "المسباح” کے نام سے ایک خفیہ آپریشن کے تحت کی گئی جو جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹیگیشن کے سسپیکٹس اینڈ کرمنل فینومینا ڈیپارٹمنٹ نے انجام دیا۔

آپریشن کا آغاز اس وقت ہوا جب پولیس کو 901 کال سینٹر کے ذریعے اطلاع ملی کہ کچھ افراد عوام سے دعا کی مالائیں اور دیگر اشیاء فروخت کرتے ہوئے بھیک مانگ رہے ہیں۔

پولیس نے فوری طور پر نگرانی شروع کی اور تین عرب افراد کو موقع پر گرفتار کیا۔

تحقیقات کے دوران ان افراد نے اعتراف کیا کہ وہ ایک منظم بھکاری گروہ کا حصہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے