اسلام آباد (مانند نیوز)حج 2026ء کے اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، اخراجات کی پہلی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2026ء کے واجبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلی قسط اگست میں وصول کی جائے گی جو تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس حج کے لیے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پاکستان کا سرکاری اور نجی حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے