سخاکوٹ (مانند نیوز) شریف آباد تحصیل درگئی کے رہائشی خائستہ محمد نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیصر خان کا ہمارے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔قیصر کاغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہم نے 28جولائی 2012کوسٹامپ پیپرزپر باقاعدہ عاق نامہ لکھ کر انہیں عاق کردیا ہے اور اخبارات میں بذریعہ اشتہارات لوگوں کواگاہ کیا تھاکہ ان کے ساتھ لین دین کرنے والے اپنے نفع ونقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔کیونکہ ان کااب ہمارے خاندان سے کوئی تعلقنہیں لیکن اس کے باوجود بعض لوگوں نے انکے ساتھ لین دین جاری رکھااور اب نقصان کی صورت میں ہم سے رابطے کر کے ذہنی کوفت سے دوچار کررہے ہیں ہم ایک بار پھر لوگوں کواگاہ کرتے ہیں کہ قیصر خان اور ہمارے خاندان کا عاق نامے کے بعد ان سے کوئی تعلق نہیں اور 2012میں انکوگھر سے نکال دیا ہے جو ابھی تک غائب ہے اور اس کے بعد ہمارے خاندان کے ساتھ ان کاکوئی رابطہ نہیں۔