اسلام آباد (مانند نیوز)گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے کے سبب متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

استور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال عیدگاہ، گوریکورٹ سمیت مختلف اسپتالوں میں مریض زیرِ علاج ہیں، 6 دن کے دوران ایک ہزار کے قریب افراد اب تک مختلف اسپتالوں میں لائے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اویس عباسی کا کہنا ہے کہ متاثرین میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے، ضلع بھر میں متعدد اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے سے عارضی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان: استور میں آلودہ پانی سے سیکڑو ں افراد متاثر، 400 اسپتال میں زیر علاج

ڈپٹی کمشنر کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکج کے باعث مختلف مقامات پر گندگی شامل ہونے سے پانی آلودہ ہوا، راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے