اسلام آباد (مانند نیوز)ملک بھر میں سیلاب کے باعث گندم، آٹا، سبزی اور کھانے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

پشاور میں چند دنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 1 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو 2400 روپے سے اوپر چلا گیا۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300روپے تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھ گئی۔

دوسری جانب مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

کمالیہ میں ٹماٹر فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی میں ٹماٹر 220 سے 240 روپے اور پشاور میں 260 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے