اسلام آباد (مانند نیوز) ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

وہ جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ میں ڈھالنے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے، وہ ایران کے شہر بم میں منعقدہ فیسٹیول میں پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے، انہیں فوری طور پر ایمرجنسی ٹیم نے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو بار دل کی بحالی (Cardiac Resuscitation) کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا، تاہم وہ انتقال کر گئے۔

امید جہاں 1982ء میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہوئے، وہ نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنا کیریئر بنایا۔

معروف چینی اداکار 37 برس کی عمر میں عمارت سے گر کر ہلاک

امید جہاں نے اپنا پہلا باضابطہ البم 34 برس کی عمر میں ریلیز کیا، جس نے انہیں موسیقی کی دنیا میں منفرد شناخت دلائی۔

ان کے مقبول گانوں اور منفرد انداز نے انہیں نا صرف ایرانی برادری میں بلکہ دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں میں جگہ دی۔

مداحوں اور موسیقی سے وابستہ حلقوں نے ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے