اسلام آباد (مانند نیوز)چین کے سائنسدانوں نے Oyster سے متاثر ہو کر ایک انقلابی بون گلو تیار کیا ہے جو صرف 2 سے 3 منٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑ دیتا ہے اور وہ بھی ایسے حصوں میں جہاں خون زیادہ ہوتا ہے اور جہاں عام طور پر دیگر ادویات ناکام ہو جاتی ہیں۔

یہ حیاتیاتی چپکنے والا مادہ جسے Bone-02 کہا جاتا ہے، براہِ راست فریکچر کی جگہ پر انجیکٹ کیا جاتا ہے، جس کے بعد ہڈی بغیر کسی دھات کے امپلانٹ کے خود بخود جُڑ جاتی ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مادہ بایوڈیگریڈیبل ہے یعنی ہڈی کے مکمل طور پر جُڑ جانے کے بعد جسم کے اندر ہی تحلیل ہو جاتا ہے اور دوسری سرجری کی ضرورت نہیں رہتی، جس سے انفیکشن کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

روسی سائنسدانوں نے نئی کینسر ویکسین بنالی، کلینیکل استعمال کے لیے تیار

ماہرین کے مطابق یہ گلو بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے Oyster مشکل ترین حالات میں پانی کے اندر سطح سے چمٹ جاتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجن لن ژیان فینگ کے مطابق Bone-02 چار سو پاؤنڈ سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کی کمپریسیو اسٹرینتھ 10 MPa تک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ بون گلو کلینکل ٹرائلز میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ آرتھوپیڈک سرجری میں انقلاب برپا کرسکتا ہے اور پیچیدہ فریکچر کے علاج کو نہایت آسان بنا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے