اسلام آباد (مانند نیوز)پہلا اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے پاکستان میں شروع ہوگا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کو براہ راست نشر کرنے کےلیے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کےچیئر مین فواد اعجاز نے بتایا کہ 40 سال سے زائد العمر کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے، اس سے قبل انڈر 45، انڈر 50 اور انڈر 60 کے ایونٹس ہوچکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے