سخاکوٹ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈمحمد فیاض خان شیرپاؤ خیبرپختونخواڈسٹرکٹ سروس ڈیلوری کے سلسلے میں تحصیل درگئی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اڈہ درگئی، میلہ مویشان درگئی، سلاٹرہاؤس سخاکوٹ اور میلہ مویشان سخاکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حکام کوہدایت کی کہ وہ عوام کومعیاری سہولیات فراہم کریں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گیصفائی ستھرائی کے نظام کو مذید بہتر اور موثربنایا جائے جبکہ بس آڈہ اور دیگر مقامات پر مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ، پینے کے صاف پانی اور واش رومزکی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے ور اس مقصد کے حصول میں تمام متعلقہ محکمے اپنے ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ اداکریں۔اس موقع پر تحصیل مونسپل افیسر اورنگزیب خان نے ڈپٹی کمشنر کوانتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اور سہولیات کے بہتری کیلئے جاری اقدامات سے اگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بریفینگ کو سراہاتے ہوئے مذید بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ خان، اسسٹنٹ تحصیل افیسر انفراسٹرکچر اختر حسین، تحصیل افیسر ریگولیشن محمدکامران، میڈیا انچارج خیرالرحمان، سنیٹری انسپکٹر محمدحسین اور افتخار سمیت ٹی ایم اے درگئی کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے