بریکوٹ(مانند نیوز )پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان، 18 ستمبر کو پشاور بند ،احتجاجی مظاہرہ کرنے اور دھرنا دینے کا فیصلہ ،ہیلتھ کیئر کمیشن کے متعصب فیصلےمسترد،ڈاکٹر ندیم اختر کو ہٹاؤ ورنہ احتجاج کی سلسلہ جاری رکھیں گے،سرکاری اسپتالوں اور فسٹ ایڈ سنٹرز کی سیلنگ ناقابل قبول ، صوبائی حکومت سے فوری مداخلت اور کارروائی مطالبہ کیاگیا تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر ندیم اختر کے خلاف پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر ندیم اختر کا رویہ متعصب اور دشمنی پر مبنی ہے جس کے خلاف صوبے بھر کے پیرامیڈیکس 18 ستمبر 2025 بروز جمعرات پشاور میں بھرپور احتجاج اور دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں، بی ایچ یوز، ڈسپنسریوں، سیلاب اور زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے پیرامیڈیکس پر غیر منصفانہ پابندیاں اور جرمانے کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فسٹ ایڈ سنٹرز پر چھاپے اور سیلنگ کے فیصلے نامنظور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرے تو صوبے بھر میں احتجاجی تحریک مزید شدت اختیار کرے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری ہیلتھ کیئر کمیشن پر عائد ہوگی۔انہوں نے صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متعصب افسر کو عہدے سے ہٹایا جائے ورنہ احتجاجی دائرہ کار دیگر صوبوں تک پھیلایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے