اسلام آباد (مانند نیوز)’پیچھے تو دیکھو پیچھے‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر فالوورز کو دی۔

اب سے کچھ دیر قبل انسٹاپوسٹ اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے احمد شاہ نے یہ دکھ کی خبر دی ہے۔

انہوں نے عمر شاہ کے اچانک انتقال کی خبر دینے کے ساتھ لکھا کہ آپ سب عمر شاہ اور اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

عمر شاہ کے چچا زاد بھائی پیر نعمان کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے، مگر رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی۔ الٹی آنے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی، جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ رات گئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر کا انتقال ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی
واضح رہے کہ احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ شرکت کرتے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی سرجری ہوئی تھی۔

عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بےحد مقبول تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے اہلِ خانہ سمیت لاکھوں چاہنے والوں کو بھی غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے