سخاکوٹ (مانند نیوز) منشیات فروش سردار حسین کا منشیات سے توبہ کا اعلان۔ ائندہ شریف شہری کی طرح زندگی گزارنے کاعزم۔سخاکوٹ کے رہائشی سردار حسین نے منشیات فروشی سے توبہ کرتے ہوئے ائندہ ایک شریف شہری اور قانون پسند شہری کی حیثیت سے زندگی گزرانے کا اعلان کیا۔یہ اعلان انہوں نے لیوز پوسٹ تھانہ وکیل الرحمان شہید سخاکوٹ میں پوسٹ کمانڈر صابررحمان کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے حلف نامہ پیش کیا۔سردار حسین نے اس موقع پر حلف نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سابقہ زندگی پر نادم ہیں اور اب معاشرے میں مفید فرد بننا چاہتا ہے۔پوسٹ کمانڈر صابررحمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمدفیاض خان شیرپاؤ اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان کی خصوصی ہدایات پر فری ڈرگ ملاکنڈ مہم کے کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں جاری ہے جس کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جوافراد منشیات کا مکروہ دھندہ ترک نہیں کرینگے انہیں علاقے سے بے دخل کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے