بٹ خیلہ (مانند نیوز )جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور معیشت کے حوالے سے موجودہ تحفظات دور کرنے کے لیے قومی میثاقِ معیشت ناگزیر ہے سیاسی جماعتوں کو اسٹبلشمنٹ کے سائے سے نکل کر مشترکہ قومی مؤقف اپنانا ہوگا خیر پختونخوا میں بدامنی، بھتہ خوری اور لاقانونیت کا راستہ روکنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کرنا ہونگے، جس کا واحد حل جماعت اسلامی کے پاس ہے، ائندہ وقت جماعت اسلامی کا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع کے اہم ذمہ داران کے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے صوبائی امیر عنایت اللہ خان اور نائب امیر ارشد زمان نے خطاب کرکے 21 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان تین روزہ ورکشاپ کے حوالے سے انتظامات کی ذمہ داریوں اور تیاریوں پر روشنی ڈالی، لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن 2018 کے بعد سے ہماری پالیسی یہی ہے کہ صاف ستھرے کردار اور شفاف پیغام کے ساتھ دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے بغیر آگے بڑھیں گے۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عوامی ترجمان جماعت ہے، ہمیں اپنی کھوئی ہوئی طاقت اور اعتماد کو ری گین کرنا ہے ماضی میں ہمیں سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں میں بھرپور نمائندگی ملی، اب وقت ہے کہ ایک وسیع وژن کے ساتھ آگے بڑھا جائے پاکستان کا مستقبل اسلام اور اسلامی نظام ہے اور یہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے۔ جب بھی ہمیں موقع ملا ہم نے بہترین کارکردگی دکھائی لیاقت بلوچ نے کہا کہ مینار پاکستان کے اجتماع عام (21، 22 اور 23 نومبر) کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ ان شاء اللہ ایک تاریخی اجتماع ہوگا۔