صوبہ بھر میں پیرامیڈیکل کا 18 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینے کا فیصلہ
ہیلتھ کیئر کمیشن کے متعصب فیصلے مسترد ڈاکٹر ندیم کو ہٹاو ورنہ احتجاج اور سرکاری ہسپتالوں کی سیلنگ ناقابل قبول ہے دیر بالا کے پیرامیڈیکل جنرل سیکٹری کریم خان
اگر حکومت پیرامیڈیکل کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو صوبہ بھر میں احتجاجی مزید شدت اختیار کرے گی دیر بالا کے پیرامیڈیکل ایسوسیشن کے جنرل سیکٹری کریم خان نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ دیر بالا کے پیرامیڈیکل صوبائی کے ہیلتھ کئیر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ندیم اختر کی برطرفی تک احتجاج کا حصہ رہی دیر بالا کے پیرامیڈیکل کے جنرل سیکٹری کریم خان نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہیں کہ صوبائ حکومت فوری طور پر ڈاکٹر ندیم اختر کی اپنے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صوبہ بھر کے کوالیفائڈ پیرامیڈیکس میں پائے جانے والی بے چینی ختم ہو سکے انھوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاپ قدرتی آفات سیلاب زلزلے اور آپریشن زادہ علاقوں میں آئی ڈی پیز کی خدمت میں پیش پیش ہیں انھوں نے مزید کہا کہ جب تک ہماری مطالبات پورے نہیں ہوتے ہی احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گئی