ایبٹ آباد: نالوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ
ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں نالوں پر موجود پختہ تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نالوں پر تجاوزات کی نشاندہی کر کے ذمہ دار افراد کو فوری نوٹسز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ، واسا اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے احکامات دیے۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ایبٹ آباد بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہر میں سیوریج اور فلیش فلڈ کے مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، سی ای او واسا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم او ایبٹ آباد، تحصیلدار ایبٹ آباد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے