اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں آج شام متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پُرامید ہے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔ اینڈی پائی کرافٹ کے بغیر میچ کھیلیں گے، اینڈی پائی کرافٹ بطور میچ ریفری قبول نہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای میچ میں ویسٹ ایڈیز کے رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔

پاکستان کا سخت مؤقف، پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر آئی سی سی کو دوبارہ خط، ذرائع

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ سے پہلے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوبارہ خط لکھا اور سخت مؤقف اختیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کا مؤقف برقرار رکھنے کا پیغام دے دیا۔

تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی تھی۔

پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے