اسلام آباد (مانند نیوز)برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے۔

تینوں ملکوں کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایران اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔ جوہری تحفظ کی طےکردہ قانونی پابندیوں کی پاسداری کرے۔

نیو یارک سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر اقوام متحدہ کی معاشی اور ہتھیاروں کی پابندیوں کا گزشتہ رات سے دوبارہ اطلاق ہوگیا ہے، جن میں معاشی، تجارتی، سفری اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں: ایران کا سخت جواب دینے کا اعلان

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنا قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز ہے، قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے