اسلام آباد‌(مانند‌نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی سے معذرت کر لی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گھر کے بڑے اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے۔ سیاست میں گرما گرمی چلتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
سندھ کے سینئر وزیر کا وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر مایوسی کا اظہار
مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب
اپوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ خوش نہ ہوں، ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی، اتحاد جاری رہے گا۔

اعظم نذیر نے طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری کو پی پی اراکین کو منانے بھیج دیا۔

جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نہریں نکالنے کی بات کرے تو تکلیف ہو جاتی ہے، پانی چوری نہیں کرنا تھا، چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے