فیصل آباد (مانند نیوز)میں پاک افغان بادڑ کی بندش کے باعث افغانستان سے آنے والے قندھاری انار اور انگور کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس سے خریدار مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

فیصل آباد میں چند روز قبل تک 400 روپے فی کلو بکنے والے قندھاری انار 900 روپے جبکہ انگور کی فی کلو گرام قیمت 800 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ انگور لینے کے لیے آئے تھے انگور کا ریٹ پہلے سے ڈبل کر دیا ہے، پچھلے ہفتے اس کا ریٹ تقریبا چار سو سے پانچ سو تھا اب انہوں نے 800 کر دیا ہے۔

پاک افغان بارڈر کی بندش، 422 کنٹینرز سرحد پار نہ کر سکے

دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ افغانستان بارڈ کی بندش کے باعث ہے۔

تاجروں اور دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جب تک پاک افغان بارڈ سے پھلوں کی سپلائی بحال نہیں ہو گی، قندھاری انار اور انگور کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے