چترال (نمائندہ مانند)پٹی کمشنر لوئر چترال راؤہاشم عظیم نے اسلامک گرائمر سکول چترال کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اسلامک گرائمر سکول چترال کی جانب سے منعقدہ یہ تقریب نہایت شاندار اور پُر وقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات کی سال بھر کی کارکردگی اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایوانِ قرآن سیکشن, کے حفاظِ کرام سے ملاقات کی اور انہیں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے اسلامک گرائمر سکول کے تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور طلبہ کی کردار سازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامک گرائمر سکول چترال علاقے کے اُن نمایاں تعلیمی اداروں میں سے ہے جو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے