اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایتھلیٹ روہنی کلام کی موت خودکشی لگ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کلام کی چھوٹی بہن روشنی نے انہیں گھر میں لٹکا ہوا پایا اور گھر کے دیگر افراد کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ روہنی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی بہن کا کہنا ہے کہ روہنی ایک پرائیویٹ اسکول میں مارشل آرٹس کی کوچ تھی، وہ حالیہ دنوں میں کام سے متعلق کافی دباؤ کا شکار تھیں۔ جہاں مبینہ طور پر اسے اسکول کی فیکلٹی اور خاص طور پر پرنسپل کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

واضح رہے کہ 35 سال کی روہنی کلام نے ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے