اسلام آباد (مانند نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ریاض میں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

یاد رہے کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔

وزیراعظم اس دوران ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے