اسلام‌آباد‌(مانند‌نیوز)متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی چوری میں ملوث دو چور گرفتار کرلیے گئے۔

فجیرہ سے اماراتی حکام کے مطابق ملزمان نے خاتون کو چکمہ دے کر رقم چرائی، دونوں چور شارجہ سے گرفتار کیے گئے۔

حکام کے مطابق خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر جا رہی تھی اس دوران دونوں چور بینک سے خاتون کی گاڑی کا پیچھا کرتے رہے۔

اماراتی حکام کے مطابق قریب پہنچ کر ایک ملزم نے خاتون کو کہا کہ گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، خاتون گاڑی روک کر ٹائر دیکھنے نکلیں تو دوسرا چور گاڑی سے رقم اٹھاکر فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق تین گھنٹے کے اندر دونوں چوروں کو شارجہ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، دونوں ملزمان دیگر امارات میں بھی اسی طرح کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے