چکدرہ(نمائندہ مانند)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس میں رفاہ لیٹرری سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ اساتذہ کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ تعلیم اور آکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر امجد علی تھے۔
تقریب میں طلبہ و طالبات نے اساتذہ کی عظمت، کردار اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے مثبت و اہم کردار کے حوالے سے تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔
اس موقع پر اساتذہ کرام نے رفاہ لیٹرری سوسائٹی کے چیئرمین فضل ربی اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار تقریب کے انعقاد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے