پبی (نما ئندہ مانند ) تجاوزات سے پبی کو پاک صاف کرانا ہمارا میشن ہے پبی میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اے سی پبی عطاء اللہ اسسٹنٹ کمشنر پبی کے دفتر میں آپریشن کے حوالے اجلاس منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ کمیشنر پبی عطاء اللہ تحصیل آفیسر ریگولیشن ندا رحمن پبی 1،2 کے چیرمین سہیل،چیرمین عیسٰی خان، پبی بازار کے صدر حاجی اورنگزیب اور تحصیل کو نسل پبی کے ممبر چیئرمین تیمور کمال نے شرکت کی اجلاس کا مقصد تحصیل پبی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو احسن طریقے سے کرنا اور پبی کو ماڈل تحصیل بنانا ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل میونسپل آفیسر اخلاق حسین کی کوششوں اور خدمت کو سراہا۔ اے سی عطاء اللہ نے کہا کہ عوامی راستے اور سرکاری زمینیں کسی مافیا کی جاگیر نہیں، یہ عوام کی امانت ہیں۔ اور عوام کیلئے آسانیاں فراہم کی جائیگی تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں بغیر کسی دباؤ یا سفارش کے کرینگے گئیں۔تحصیل میں جتنے بھی کانوپیاں بیوٹیفکیشن کے لے بناے گئی ہے قبضہ مافیا کو اطلاع دیتے ہے تین دن کے اندر خالی کرا دے ورانہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جس میں بھاری جرمانہ یا قید بھی ہوسکتے۔ یہ آپریشن تحصیل پبی کے عوام کی خواہش پر کی جا رہی ہے۔ جس میں تمام سرکاری اداروں اور سیاسی، سماجی ورکروں کی سپورٹ چاہیے تاکہ ہم تحصیل پبی کو ایک ماڈل تحصیل بنا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پبی کے مختلف علاقوں میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔بازاروں، سڑکوں، اور فٹ پاتھوں کو عوام کے لئے بحال کیا جائے گا۔عوامی شکایات پر فوری ردعمل اور موقع پر کارروائی کی روایت قائم کی کی جائے گی اسی پبی کی کارروائیوں نے نہ صرف شہریوں کو ریلیف دیا بلکہ ضلعی انتظامیہ پر اعتماد بھی بحال کیا۔ مقامی دکانداروں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ "پہلی بار کسی افسر نے مافیا کے خلاف کھل کر قدم اٹھایا ہے اے سی پبی عطاء اللہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ "جب تک تجاوزات کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے تاکہ عوام کیلئے ماڈل بازاروں کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے