باجوڑ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ویٹرنری سنٹر شاہجہان چوک اور ویٹرنری سنٹر قذافی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر باجوڑ بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مراکز میں سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مویشیوں کے علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹرنری سنٹرز کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر باجوڑ کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئیں۔بعد ازاں انہوں نے سول ڈسپنسری جار، سی ایچ سی گردئی اور بی ایچ یو قذافی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرنے ہیلتھ مراکز میں سٹاف کی حاضری، کارکردگی، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور علاج معالجے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ہیلتھ مراکز میں درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے تاکہ مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات بروقت میسر آ سکیں۔