باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا جن میں گورنمنٹ پرائمری سکول مسلم باغ، گورنمنٹ پرائمری سکول جار، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گردئی اور گورنمنٹ مڈل سکول گردئی شامل تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ لودان شاہد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، تدریسی نظم و ضبط اور مجموعی تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلباء سے سوالات کیے اور درست جوابات دینے والے طلباء کو نقد انعامات سے نوازا تاکہ ان میں مطالعے کا شوق، محنت اور خود اعتمادی کو مزید فروغ ملے۔ اساتذہ کرام کو ہدایت کی گئی کہ وہ طلباء کی بہتر رہنمائی، تدریسی معیار میں بہتری اور تعلیمی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ اساتذہ کرام نے اپنے تعلیمی اداروں کے بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے موقع پر احکامات جاری کئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے