لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایات پر، ضلع میں سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس مہم کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ دروش کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی، متعدد موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا جو قانونی عمر سے کم تھے یا حفاظتی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔کاروائی کے دوران کم عمر اور بنا ہیلمٹ و لائسنس کے بائیکرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔