اسلام آباد/کوالالمپور(مانند نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے۔پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کی افواج کے لیے مستقبل میں مزید گہرے اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار کرے گا‘معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون‘ معلومات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کے اشتراک میں اضافہ ہوگا۔ ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادنے امریکا بھارت دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان طاہر انداربی نے کہا کہ خطے پر امریکا بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے