اسلام آباد (مانند نیوز)تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے تنزانیہ کی صدر سمعیہ سلوہو حسن کو ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے دیا ہے۔

تنزانیہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ صدر نے 98 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوبارہ انتخاب جیت لیا ہے۔

دوسری جانب تنزانیہ میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، ملک بھر میں فوج تعینات ہے، انٹرنیٹ بند ہے، بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنوں کو آگ لگائی جا رہی ہے، کئی پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی رپورٹ ہے اور اموات کی تعداد شاید ملک بھر میں 700 سو یا 800سو بھی ہوسکتی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں کم از کم سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے