پشاور ( مانند نیوز) روزنامہ الجمعیت سرحد کے چیف ایڈیٹر، معروف بینکار، ممتاز لکھاری اور سماجی شخصیت سید علی نواز گیلانی انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی خبر سے صحافتی، سماجی اور ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم، روزنامہ الجمعیت سرحد کے بانی سید محمد حسن گیلانی کے فرزند، سید احمد نواز گیلانی مرحوم (پی آئی ڈی) اور سید شاہ نواز گیلانی (معروف بینکار) کے بھائی تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک صحافت کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنی پیشہ ورانہ دیانت داری، علمی بصیرت اور انسان دوستی کے باعث وسیع حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔سید علی نواز گیلانی نے صحافت کے ساتھ ساتھ بینکاری کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے پاک چین دوستی کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
مرحوم اپنے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیوں، ایک بھائی اور ایک ہمشیرہ کے علاوہ سینکڑوں دوستوں، شاگردوں اور بہی خواہوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ اُن کی نمازِ جنازہ جمعہ کے روز عسکری 6، فیز 1، ناصر باغ روڈ پر ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں پشاور کے اخوند بابا قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں صحافیوں، بینکاروں، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ادارہ روزنامہ الجمعیت سرحد کے تمام اراکین نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
مرحوم کی صحافتی، ادبی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے