بریکوٹ ( نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا طیب عبداللہ، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال، اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات رفیع اللّٰہ مروت کی قیادت میں ریسکیو 1122 سوات نے اکتوبر 2025 کے دوران عوام کو ان کی دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ترجمان ریسکیو 1122 سوات نیاز محمد کے مطابق، اکتوبر کے مہینے میں ریسکیو 1122 سوات کو 29,172 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 1,333 حقیقی ایمرجنسی کالز ریکارڈ کی گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے ان ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 1103 میڈیکل ایمرجنسیز، 129 روڈ ٹریفک حادثات، 26 فائر ایمرجنسیز، 59 دیگر و ریکوری واقعات، اور 16 گولی لگنے یا پرتشدد واقعات میں خدمات انجام دیں۔رپورٹ کے مطابق، اکتوبر کے دوران 12 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 1308 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 366 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی گئیں،جن میں سے 337 مریضوں کو ضلع کے اندر اور 29 مریضوں کو ضلع سے باہر منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 سوات کی تیز ترین رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت، اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت
ضلع بھر میں ایمرجنسی رسپانس کا معیار مزید بہتر ہوا ہے۔