چکدرہ( مانند نیوز ) یوتھ کورٹ جامعہ ملاکنڈ کی نئی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹفکیشن کے مطابق اباسین مہمند کو صدر، جبکہ حنیف اللہ کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح سید حمزہ احد نائب صدر، طلحہ خان جنرل سیکرٹری، اور عبداللہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔کابینہ کے دیگر عہدیداران میں مسعود الرحمٰن جوائنٹ سیکرٹری، سارہ ملوک ایڈیشنل سیکرٹری، معاذ خان ڈائریکٹر ایونٹس، حبیب اللہ مینجمنٹ سیکرٹری، زید خان سیکرٹری اطلاعات، محمد یاسر سوشل میڈیا سیکرٹری، اریال احمد ایجوکیشن سیکرٹری، عطا الرحمٰن ٹور سیکرٹری اور اسرار خان فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔صدر اباسین مہمند نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ طلبہ کی فلاح و بہبود، مثبت قیادت کے فروغ، اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبہ وکالت سے وابستہ طلبہ و طالبات کی رہنمائی تربیت اور عملی مواقع کی فراہمی یوتھ کورٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔