وانا (مانند نیوز ) کرمزخیل ویلفیر ایسوسی ایشن کی زیرِ نگرانی آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ وانا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ فائنل میں یونائیٹڈ کلب مغل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سپورٹس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر عادل شاہ، ملک عمران، کرمزخیل ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر زکریا اور چیئرمین صدام حسین تھے۔فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اَپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔اس موقع پر صدر زکریا نے کہا کہ کرمزخیل ویلفیر ایسوسی ایشن کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ کھیل کے میدان میں اپنا نام روشن کر سکیں۔جبکہ چیئرمین صدام حسین نے کہا کہ ایسوسی ایشن آئندہ بھی علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی، تاکہ نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ پیدا ہو، کیونکہ کھیل صحت ہے اور صحت ہی زندگی ہے۔آخر میں سپورٹس آفیسر عادل شاہ نے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے