وانا (مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا، جنوبی وزیرستان لوئر کے عہدیداران اور اراکین نے شفیع اللہ جان کو معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر شہزادہ عرف لالا نے اپنے بیان میں کہا کہ شفیع آللہ جان ایک باصلاحیت، محنتی اور وژن رکھنے والے شخصیت ہیں۔ ان کی تعیناتی سے صوبے میں اطلاعات و نشریات کے شعبے میں مثبت اور مؤثر تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک متحرک اور صحافت دوست شخصیت کو یہ ذمہ داری دینا ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔ امید ہے کہ شفیع اللہ جان صحافتی برادری کے مسائل کے حل اور شعبۂ صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔آخر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے تمام اراکین نے شفیع اللہ جان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی حاصل کریں اور صوبے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔