سخاکوٹ(مانند نیوز) امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ شہاب حسین کی زیر صدارت ضلعی دفتر میں نومنتخب ضلعی شوریٰ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نومنتخب ارکان شوری ٰ نے حلف اٹھا لیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی شہاب حسین نے کہا کہ 23,22,21نومبر کومینار پاکستان پرہونے والے اجتماع عام پاکستانی سیاست کارخ تبدیل کریگا۔ ضلعی مجلس شوری ٰ اجلاس میں نائب امراء جماعت اسلامی خیبرپختونخواشمالی سیدبختیار معانی اور مولانا جمال الدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمنداور سابقہ نائب امیر جماعت اسلامی ملاکنڈ شاہ راز خان سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔شہاب حسین نے کہا کہ ملک کے مسائل کی اصل جڑ موجودہ کرپٹ حکمران اور فرسودہ نظام ہیں۔ضلع ملاکنڈ سے ہزاروں افراد اس تاریخی اجتماع میں شرکت کریں گے جس کی تیاریاں ویلج کونسلوں کی سطح پر بھرپور انداز میں جاری ہیں اجتماع کی کامیابی کیلئے ضلع ملاکنڈ کے بازاروں، مساجد اور گلی کوچوں ں میں دعوتی مہم چلائی جائے گی۔ضلعی امیر شہاب حسین نے کہا کہ بنو قابل پروگرام ایک گیم چینجر منصوبہ اور حافظ نعیم الرحمان کا انقلابی وژن ہے جس کے زریعے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سیکھ کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونگے آئی ٹی کامیدان نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے اور اس سے بھرپور استفادہ کرنا وقت کی اہم ضروت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اس اجتماع عام بھرپور شرکت کرکے ضماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمان کے وژن کیساتھ دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے