سخاکوٹ(مانند نیوز) صوبائی حکومت خبیر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی کی جانب سے تحصیل درگئی میں سات روزہ خصوصی پاک صاف وشفاف خیبرپختونخواصفائی مہم کے حوالے سے اگاہی واک کااہتمام کیا گیایہ صفائی مہم 31اکتوبر سے 6نومبر2005تک جاری رہیگی۔سات روزہ خصوصی صفائی مہم واک کی قیادت تحصیل چیئرمین درگئی پیرمحمداسلام خان غازی، تحصیل مونسپل افیسر درگئی اورنگزیب خان، تحصیل افیسر فنانس محمدفیاض خان، تحصیل افیسر انفراسٹرکچر شرافت اللہ اور اسسٹنٹ تحصیل افیسر انفراسٹرکچر اختر حسین نے کی۔واک میں تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی سٹاف، تحصیل کونسل ممبران، طلباء وسول سوسائٹی نے شرکت کی۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین پیرمحمداسلام خان غازی نے کہا کہ سات روزہ صفائی مہم کا بنیادی مقصد تحصیل درگئی کو صاف ستھرارکھنا اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور واگاہی پیدا کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کوصاف ستھرارکھنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ سات روزہ خصوصی صفائی مہم کے دوران تمام بازاروں،گلی محلوں اور نالیوں کی صفائی کی جائے گی تاکہ تحصیل درگئی کے عوام کوصاف ستھرا، سرسبزوشاداب اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکیں