شانگلہ(مانند نیوز) ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ،گزشتہ ماہ شانگلہ ضلع بھرمیں 364 ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو 1122 شانگلہ نے اکتوبر کے مہینے میں 364 ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیں۔ان میں روڈ ٹریفک حادثات کی 19، میڈیکل ایمرجنسیز کی 176، گولی لگنے کے 2، آگ لگنے کے 1، ڈوبنے کے 1 واقعات شامل ہیں، جبکہ مختلف حادثات میں 11 گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں، ہسپتال ریفرل سروس کے تحت ضلع شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے 154 مریضوں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ماہِ اکتوبر کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 16,307 کالز موصول ہوئیں، جن میں 14,389 غیر ضروری کالز، 1,708 ڈراپ کالز جبکہ 364 ایمرجنسی کالز شامل تھیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ، حکومتِ خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، محمد طیب عبداللہ کی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر ملک شیر دل خان کی سربراہی میں دن رات عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔شانگلہ کے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مفت کال کے ذریعے 1122 پر رابطہ کرکے 24 گھنٹے ریسکیو سروس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے