باجوڑ (مانند نیوز)محکمہ زراعت باجوڑ کی کارروائیاں تیز، غیر معیاری کھادوں کے خلاف مؤثر آپریشن جاری۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت باجوڑ ڈاکٹر سبحان الدین کی براہِ راست نگرانی میں کھادوں کے معیار کو یقینی بنانے اور جعلی مصنوعات کے خاتمے کے لیے بھرپور اور منظم کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈاکٹر سبحان الدین نے خود زراعت آفیسر بسم اللہ خان اور عمران الدین کے ہمراہ خار، پھاٹک اور ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا، جہاں کھاد ڈیلرز کے خلاف کوالٹی انسپکشن مہم کے دوران متعدد اقسام کی کھادوں کے نمونے حاصل کیے گئے۔ یہ نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے روانہ کر دیے گئے تاکہ ان کی معیار، افادیت اور کیمیائی مطابقت کی سائنسی تصدیق کی جا سکے۔ڈاکٹر سبحان الدین نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ زراعت باجوڑ کسانوں کے مفاد کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معیاری اور مصدقہ کھادوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ جعلی یا غیر معیاری کھادیں فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت باجوڑ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹ سرویلنس، فیلڈ انسپکشنز اور آگاہی مہمات کے ذریعے کھادوں کے معیار پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاکہ ضلع میں شفاف، پائیدار اور جدید زرعی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔یہ اقدامات ضلع باجوڑ میں گڈ گورننس، شفافیت اور پائیدار زرعی ترقی کے فروغ کی جانب ایک نمایاں سنگِ میل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے