پبی (نما ئندہ مانند )اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے پبی میں مختلف پٹرول پمپس اور پبی بازار کا معائنہ کیا معا ئنہ کے دوران کم گیج پر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کیا ڈپٹی کمشنر نو شہرہ محمد عرفان اللہ محسود کے ہد ایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے پبی میں مختلف پٹرول پمپس اور پبی بازار کا معائنہ کیا معائنہ کے دوران گیج کو چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پبی نے سختی سے ہدایات دی کہ اوگرا کی جانب سے مقرر شدہ نرخ پر عمل درآمد اور گیج کو پورا رکھیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیز خلاف ورزی پر ایک پٹرول پمپ کو سیل کیا گیااسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ نے پبی بازار کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پبی نے کریانہ، بیکری، سٹور، تندور وغیرہ سمیت مختلف دوکانوں کامعائنہ کیا۔ گرانفروشی، ناقص صفائی، اور دیگر خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا اورخبردار کیا کہ سرکاری نرخ نامہ آویزاں کریں اور مقرر شدہ قیمتوں سے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔