چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر محمد عمران خان نے لیویز دربار کی صدارت کی۔ لیویز دربار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال معظم خان بنگش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال محمد انور، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ ناظم الدین، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ شجاعت علی خان، صوبیدار میجر لیویز فورس اپر چترال عبد الرحمن، عطاء الرحمن انچارج لیویز سیکشن اپر چترال، صوبیداران، نائب صوبیداران اور کثیر تعداد میں سینئر اور جونیئر رینکس کے لیویز فورس کے جوانوں نے شرکت کی۔ لیویز دربار میں لیویز فورس نے فورس کو درپیش مختلف مسائل سے متعلق کمانڈنٹ اپرچترال لیویز کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز نے چترال لیویز فورس کو پاکستان کا بہترین فورس قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر نے لیویز اہلکاروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حقیقت پر مبنی ہیں،متعدد مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیں جبکہ باقی ماندہ مسائل کے حل کوجلد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے لاسپور میں حالیہ اپریشن میں لیویز جوانوں کے قربانیوں کو بھرپور سراہا اور ان کا مورال بلند کیا اوربہترین کارکردگی دیکھانے والے لیویز فورس کے جوانوں میں سرٹفکیٹ تقسیم کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے