سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں جے یوآئی کی مقبولیت نے مخالفین کے اوسان خطا ء کر دئیے ہیں تحصیل بٹ خیلہ اور تحصیل درگئی میں کامیاب پروگرامات میں کی جذبہ کسیاتھ جوق درجوق شرکت ضلع ملاکنڈ میں جے یوآئی کی مقبولیت کاواضح ثبوت ہے ان پروگرامات کے بعد جے یوآئی ضلع ملاکنڈ میں بھرپور قوت بن کر ابھری ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی اللہ کی زمین پر اللہ کانظام چاہتی ہے جے یوآئی کے جدوجہد کامقصد اقتدار نہیں بلکہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنا ہے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ولولہ انگیز قیادت میں جے یوآئی دینی اسلامی کی سربلندی کیلئے جدوجہد جاری رکھی گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں کامیاب پروگرامات کے انعقاد کا سلسلہ ضلع، تحصیلوں،یونین کونسلوں اور ویلج کونسلوں کے تنظیموں کو جاتا ہے جنہوں نے کامیاب پروگرامات کے انعقاد کویقینی بنایا