شانگلہ(مانند نیوز)لاڑ ئی پیر خانہ میں جیپ حادثے میں جان بحق ہونے والے شخص کی نماز جنازہ کے دوران شرکہ پرچھت گر گئی جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے تاہم تمام زخمی ہونے والے افراد کے حالات خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہیں جس میں بیشتر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔شانگلہ جیپ حادثے میں جاں بحق شخصکی نماز جنازہ کے دوران گھر کی چھت بیٹھ گئی، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لاڑئی نڑیدلے میں افسوسناک سانحہ پیش آیاتھا جہاں جیپ حادثے میں جاں بحق شخص کے نماز جنازے کے دوران گھر کی چھت گر گئی، جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نڑیڈلی تا پیرخانہ لنک سڑک پر جیپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شیرنواز کے نماز جنازہ کے دوران اُن کے گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ امام کے سلام پھیرتے ہی اچانک چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئیافراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ شیرنواز کی جیپ حادثے میں موت کے بعد اہل خانہ اور اہل علاقہ اُن کے گھر جمع تھے جہاں نمازِ جنازہ ادا کی جارہی تھی۔ جنازے کے اختتام پر اچانک چھت گرنے سے موقع پر کہرام مچ گیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے