لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤہاشم عظیم کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر، سب انجینئر (اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ)، سینیئر انجینئر (لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ) لوئر چترال اور محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے نمائندگان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے گولین ویلی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد GLOF-2019 سے متاثرہ گولین ویلی روڈ کی تعمیرِ نو و بحالی کے جاری ADP منصوبے کا معائنہ کرنا تھا۔معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ اسفالٹ بچھانے کا کام منظور شدہ انجینئرنگ معیار کے مطابق نہیں کیا گیا۔ وجوہات پوچھنے پر محکمہ C&W نے وضاحت کی کہ پیور (Paver) مشین کی عدم دستیابی کے باعث اسفالٹ دستی طریقے سے بچھایا جا رہا ہے، کیونکہ گولین روڈ پر بڑی مشینری کی رسائی ممکن نہیں۔ اس صورتِ حال میں مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھنا اور مناسب کمپیکشن حاصل کرنا چیلنج بن جاتا ہے، جس سے تعمیراتی معیار متاثر ہوتا ہے۔انکوائری کمیٹی نے متعلقہ ادارے کو ہدایات کیں کہ پہناؤ سطح (Wearing Course) کے تحفظ کے لیے سیل کوٹ لگایا جائے۔ تمام غیرمعیاری حصوں کو منہدم کرکے معیار کے مطابق ازسرِ نو تعمیر کیا جائے۔مزید برآں، ایک تفصیلی انکوائری رپورٹ تیار کرکے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کی روشنی میں آئندہ مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے